کوکین کوئین پنکی کی ایک اور آڈیو لیک: مال کی کوالٹی کی تشہیر، کسٹمر کو مطمئن کرنے کے گر سامنے آگئے

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کوکین کی مبینہ بہت بڑی سپلائر انمول عرف پنکی کا تیسرا آڈیو میسج منظر عام پر آ گیا ہے جس میں وہ ایک کسٹمر کو مال کی خصوصیات اور قیمت سے آگاہ کرتے ہوئے حاصل کرنے کا طریقہ کار سمجھا رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: انمول عرف پنکی کے اہلخانہ کے بھی منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف

اس آڈیو میں پنکی کو منشیات کے لین دین کے دوران کسٹمر سے بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔ ملزمہ آڈیو میں کسٹمر سے کہتی ہیں کہ یہ مال جو (چھوٹی سی) گولڈن ڈبیا میں ہے بہت اچھی کوالٹی کا ہے اور اس کو ہم نے خاص خریداروں کے لیے الگ سے سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔

پنکی کا کہنا تھا کہ ویسے تو یہ 30 ہزار روپے کا ہے لیکن آپ کے لیے صرف 25 ہزار روپے ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک فون نمبر دے رہی ہیں جس پر کال کر اکاؤنٹ نمبر لیا جاسکتا ہے اور جیسے ہی پیمنٹ بھیجی جائے گی خریدار کے پاس مال 10 منٹ کے اندر پہنچ جائے گا۔

مزید پڑھیے: منشیات کیس: انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک اور ترسیل کے طریقے بے نقاب

تاہم پنکی نے یہ بھی ہدایت کی کہ رقم کا اسکرین شاٹ بھیج دیں دیے گئے نمبر پر بھیج دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس جو یہ ’گولڈن اسٹف‘ ہے وہ بہت زبردست چیز ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنکی کی کچھ آڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بڑا ایکشن، ’پنکی نیٹ ورک‘ کی مکمل رپورٹ طلب

یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا جن کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد ہوئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز