گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، حکومت سے کل مذاکرات کا امکان

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال اتوار کو دوسرے روز بھی جاری رہی، جبکہ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات پیر کو ہونے کا امکان ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان بھر کے گڈز ٹرانسپورٹرز دوسرے روز بھی ہڑتال پر ہیں اور ملک گیر پہیہ جام جاری ہے۔ ان کے مطابق وفاقی اور سندھ حکومت کے ساتھ پیر کو مذاکرات ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے علاوہ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ، وزارت خزانہ اور وزارت پٹرولیم کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

ملک شہزاد اعوان نے واضح کیاکہ ٹرانسپورٹرز محض یقین دہانیوں کی بنیاد پر ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دسمبر میں ہونے والی ملک گیر ہڑتال کے دوران بھی ٹرانسپورٹرز کے ساتھ غلط بیانی کی گئی تھی، اس لیے اب مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

آئل ٹینکرز مالکان کی بھی وزیر پٹرولیم سے ملاقات طے

دوسری جانب آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اور وفاقی وزیر پٹرولیم کے درمیان بھی پیر کو مذاکرات ہوں گے۔

وزیر پٹرولیم نے ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو ملاقات کے لیے پیر کے روز اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی نے بتایا کہ وہ 4 رکنی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر پٹرولیم سے ملاقات کریں گے۔ ان کے مطابق ملاقات پیر کو شام 5 بجے ہوگی۔

مزید پڑھیں: گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

عابد اللہ آفریدی نے کہاکہ اگر مذاکرات میں ایسوسی ایشن کے مطالبات منظور کرلیے گئے تو اجلاس کے بعد ہی اس حوالے سے اعلان کردیا جائے گا، تاہم مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آئل ٹینکرز کی جانب سے بھی ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع سوراب میں امن و امان کے خدشات پر 15 اگست تک کرفیو نافذ

امریکا ایران سے محدود سطح پر مذاکرات کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران پبلک سروس کمیشن کے 7 ارکان کی تقرری، اپوزیشن کا اعتراض

میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت کا تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں شاندار آتش بازی، عوام کا جوش و خروش

ویڈیو

’اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے چنا ہے‘، مکہ دفاعی معاہدے پر اراکین پارلیمنٹ کا اظہار خیال

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار