امریکا نے حملہ کیا تو اسرائیل اور امریکی اڈے محفوظ نہیں رہیں گے، ایران کی ٹرمپ کو دھمکی

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تہران نے امریکا کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کے جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ کا ایران میں غیر فوجی اہداف پر حملوں پر غور، اسرائیل ہائی الرٹ پر

بین الاقوامی میڈیا اور ایرانی ذرائع کے مطابق ایران نے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے کہ کسی بھی فوجی کارروائی کا بھرپور اور فوری جواب دیا جائے گا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حملے کی صورت میں ردعمل صرف ایران تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی مفادات بھی اس کی زد میں آ سکتے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ وارننگ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا میں ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی پر بحث جاری ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت بیانات دیے جا رہے ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں کسی بھی قسم کی مہم جوئی پورے مشرقِ وسطیٰ کو ایک نئی اور خطرناک کشیدگی کی طرف دھکیل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا کے اطاعت کے مطالبے کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا رہے گا،  آیت اللہ خامنائی

رپورٹس کے مطابق ایران نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے اور کسی بیرونی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی یہ وارننگ خطے میں پہلے سے موجود تناؤ میں مزید اضافے کا سبب بن سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایران، امریکا اور اسرائیل کے تعلقات شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘