پاکستان تحریک انصاف کے آدھے درجن سے زیادہ صوبائی و مرکزی رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان اس وقت کسی قسم کے باقاعدہ مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم کئی رہنماؤں کے درمیان ذاتی نوعیت کے رابطے بحال ہیں۔